ابنا: وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کالعدم تنظیموں کیخلاف سنجیدگی سے آپریشن کر رہی ہے اور انشاءاللہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی لشکر جھنگوی سمیت فرقہ پرست عناصر کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائیگی۔علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ملت تشیع میں سانحہ کیرانی روڈ اور سانحہ علمدار روڈ کے باعث بے چینی پائی جاتی ہے، اگر حکومت علمدار روڈ سانحہ سے کوئی سبق حاصل کرتی تو آج ہمیں یہ سانحہ دیکھنے کو نہ ملتا۔ لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور سنجیدگی کیساتھ اس ٹارگٹڈ آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے۔ علامہ امین شہیدی نے وزیر داخلہ سے مشتاق سکھیرا کو آئی جی بلوچستان تعینات کرنے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اسے حکومت کا غلط فیصلہ قرار دیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ عالی علامہ محمد اقبال بہشتی بھی موجود تھے۔
.......
/169